Home Uncategorized بیلجیئم میں کرسمس ٹری گرنے سے خاتون ہلاک

بیلجیئم میں کرسمس ٹری گرنے سے خاتون ہلاک

Share
Share

برسلز: بیلجیئم کے شہر اوڈینارڈے میں 66 فٹ لمبا اور 5 ٹن وزنی کرسمس ٹری گرنے سے 63 سالہ خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسمس میں دیگر ممالک کی طرح بیلجیئم کو مقدس درخت اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے تاہم اس دوران شہر اوڈینارڈے میں کرسمس کا ایک درخت خراب موسم کے باعث راہگیروں پر گر گیا۔

66 فٹ لمبے اور 5 ٹن وزنی کرسمس ٹری کے گرنے سے 63 سالہ خاتون ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برقی قمقموں سے سجا کرسمس ٹری آہستہ آہستہ زمین سے جدا ہوتے ہوئے راہگیروں پر گر گیا۔

 

خیال رہے کہ بیلجیئم میں طوفانی ہواؤں کے جھکڑ چل رہے ہیں۔ جمعرات کے روز طوفان پیا کی وجہ سے ہالینڈ اور برطانیہ میں معمولات زندگی معطل ہوگئے تھے جب کہ ایک خاتون درخت گرنے سے ہلاک ہوگئی تھیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...