Home Uncategorized خاتون 20 سال تک دستی بم بطور ہتھوڑا استعمال کرنے کا انکشاف

خاتون 20 سال تک دستی بم بطور ہتھوڑا استعمال کرنے کا انکشاف

Share
Share

ہوبی: ایک 90 سالہ چینی خاتون دو دہائیوں تک گری دار میوے توڑنے اور کیلیں ٹھونکنے کیلئے انجانے میں دستی بم کو ہتھوڑے کے طور پر استعمال کرتی رہیں۔

کِن نامی خاتون نے چینی نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ صوبہ ہوبی کے ژیانگ یانگ میں اپنے کھیت پر کام کر رہی تھی جب انہیں لکڑی کے ہینڈل والی یہ عجیب و غریب دھات ملی۔

خاتون نے بتایا کہ انہیں یقین ہو گیا تھا کہ یہ ایک ہتھوڑے کی طرح ہے اس لیے وہ اسے گھر لے گئیں اور اسے گری دار میوے سے لے کر سخت چیزوں کو جوڑنے یا توڑنے کیلئے 20 سال تک استعمال کرتی رہیں۔

دستی بم کا پتہ پچھلے ہفتے ہی چلا جب خاتون کے پرانے گھر کو گرانے آئے مردوں کی ایک ٹیم نے اس بم کو دیکھا جو کافی سالوں سے استعمال شدہ لگ رہا تھا۔

پولیس نے اطلاع دی ہے کہ گرینیڈ کا لکڑی کا ہینڈل برسوں کے استعمال سے ہموار اور چمکدار ہو گیا ہے جبکہ ہینڈل پر ڈینٹ لگ گئے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...