Home Uncategorized خواتین کبھی بھی کم پر راضی نہ ہوں اور سمجھوتا نہ کریں،اداکارہ سعیدہ امتیاز

خواتین کبھی بھی کم پر راضی نہ ہوں اور سمجھوتا نہ کریں،اداکارہ سعیدہ امتیاز

Share
Share

کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ سعیدہ امتیاز نے بتایا ہے کہ انہیں اپنے ہمسفر میں کونسی خوبیاں چاہیے۔تاہم انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کبھی بھی کم پر راضی نہ ہوں اور سمجھوتا نہ کریں۔

سعیدہ امتیاز کو اپنے لئے کیسے شخص کی تلاش ہے اداکارہ نے اپنی حالیہ ٹوئٹ میں بتا دیا۔

سعیدہ نے ٹوئٹر پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میری بڑی بہن نے کہا ایسے آدمی سے شادی کرو جو واقعی نرم دل ہو۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں نے اپنی بہن سے کہا میں اس شخص سے شادی کروں گی جو سگریٹ اور شراب نہیں پیتا ہو۔‘ سعیدہ امتیاز نے ساتھ ہی خواتین کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ کبھی بھی کم پر راضی نہ ہوں اور سمجھوتا نہ کریں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اداکارہ سعیدہ امتیاز کی موت کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس نے خوب واویلا مچایا تاہم اداکارہ نے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...