Home کھیل ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ،انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ،انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

Share
Share

شارجہ: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شارجہ میں گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 110 رنز کا ہدف 10 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، میا بوچر 62 اورڈینی ویٹ ہوڈج 51 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔

قبل ازیں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے تھے۔

اسکاٹ لینڈ کو اپنے چاروں گروپ میچز میں شکست ہوئی ہے جبکہ انگلینڈ تین میچز میں فتح کے ساتھ ٹورنامنٹ اب تک ناقابل شکست ہے۔

انگلینڈ ویمنز ٹیم اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ منگل کو ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گی۔

Share
Related Articles

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...