Home کھیل ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ،بنگلا دیش کے ہاتھوں اسکاٹ لینڈ کو افتتاحی میچ میں شکست

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ،بنگلا دیش کے ہاتھوں اسکاٹ لینڈ کو افتتاحی میچ میں شکست

Share
Share

شارجہ: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلا دیش نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے ہرادیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بناسکی۔ اسکاٹ لینڈ کی سارہ بریس 49 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں جبکہ کپتان کیتھرین بریس اور ایلسا لسٹر 11، 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔

مذکورہ تین بلے بازوں کے علاوہ اسکاٹ لینڈ کی کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکی، بنگلادیش کی طرف سے رتو مونی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...