Home سیاست وزیر اعظم شہباز شریف سے ورلڈبینک کے صدر کی ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے عزم کا اعادہ

وزیر اعظم شہباز شریف سے ورلڈبینک کے صدر کی ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے عزم کا اعادہ

Share
Share

نیویارک:وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈبینک کے صدر اجے پال سنگھ بنگا نے ملاقات کی اور پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حصول کیلیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ورلڈ بینک کے صدر اجے پال سنگھ بنگا نے ملاقات کی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے عالمی بینک کی جانب سے حکومت پاکستان کے ساتھ اقتصادی اصلاحات، غربت میں کمی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت پاکستان کے معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تعاون کو سراہا۔

وزیراعظم نے عالمی بینک کے صدر کو حکومت کے پالیسی، انتظامی اور تنظیمی اصلاحات کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے توانائی، مالیات اور محصولات کے شعبوں میں اصلاحات نافذ کی ہیں۔

شہباز شریف نے کہ کہ پاکستان معاشی اصلاحات کی تکمیل کے لیے عالمی بینک کی جانب سے تعاون کا خیر مقدم کرے گا۔

انہوں نے آب نظام، توانائی اور انسانی ترقی سمیت پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے جدید مالیاتی حل تلاش کرنے پر زور دیا۔

وزیراعظم اور عالمی بینک کے صدر نے ویژن 2025 اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

قبل ازیں وزیراعظم کی آئی ایم ایف سربراہ، بل گیٹس، اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...