Home کھیل ورلڈکپ، آسٹریلیا کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈکپ، آسٹریلیا کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Share
Share

لکھنوٴ: بھارت میں منعقدہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھارت کے شہر لکھنوٴ میں رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز اور جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کر رہے ہیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹیمبا باووما نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، کوئٹزی کی جگہ تبریز شمسی کو شامل کیا گیا ہے۔

یادرہے کہ دونوں ٹیموں کا اس ورلڈ کپ میں یہ دوسرا میچ ہے، آسٹریلیا کو اپنے پہلے میچ میں میزبان بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ جنوبی افریقا نے اپنا پہلا میچ سری لنکا سے جیتا تھا۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...