Home کھیل ورلڈکپ، آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف دھواں دھار بیٹنگ جاری ،اوپنرز نے باؤلرزکی دھلائی کردی

ورلڈکپ، آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف دھواں دھار بیٹنگ جاری ،اوپنرز نے باؤلرزکی دھلائی کردی

Share
Share

بنگلورو: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف دھواں دھار بیٹنگ جاری ہے۔

بنگلورو کے چنا سوامی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے کیا۔

اوپننگ بیٹسمینوں نے آسٹریلیا کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا اور بغیر کسی نقصان کے 160 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر لی ہے۔

دونوں ٹیمیں بھارت کے شہر بنگلورو کے ایم چنا سوامی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں جبکہ میچ سے قبل قومی ٹیم نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کیلئے بھرپور پریکٹس کی۔

آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، آوٴٹ آف فارم نائب کپتان شاداب خان کو آرام دیکر لیگ سپنر اسامہ میر کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں تین میچز کھیل چکی ہے جن میں سے 2 میں کامیاب ہوئی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیل کر ایک میں کامیاب جبکہ دو میں شکست کھا چکی ہے۔

ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دی تھی، راجیو گاندھی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ا?سٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 351 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 337 رنز بنا سکی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ون ڈے میچز میں 107 بار آمنے سامنے آئیں جن میں سے کینگروز نے 69 اور پاکستان نے 34 میچز اپنے نام کیے، تین میچز بغیر نتیجہ ختم ہوئے اور ایک میچ برابر رہا جبکہ ورلڈ کپ میچز میں دونوں ٹیمیں 10 بار ٹکرائیں، 6 بار جیت کینگروز کے نام رہی جبکہ صرف 4 میچز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...