Home سیاست نواز شریف کا پاکستان روانگی سے قبل آج دبئی میں قیام کا آخری روز

نواز شریف کا پاکستان روانگی سے قبل آج دبئی میں قیام کا آخری روز

Share
Share

دبئی :سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کا پاکستان روانگی سے قبل آج دبئی میں قیام کا آخری روز ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف آج دبئی میں انتہائی مصروف دن گزاریں گے۔

دبئی حکومت کی ایک اعلیٰ شخصیت کی نواز شریف سے اسحاق ڈار کے بیٹوں کے گھر پر ملاقات ہوئی ہے جو تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی۔اس ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی جبکہ نواز شریف کی آج مختلف وفود سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔

ادھر نواز شریف کے ساتھ پاکستان جانے والے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی دبئی پہنچ گئی ہے۔نوازشریف کے ہمراہ پاکستان آنے والوں میں مسلم لیگ ن کے اوورسیز کے رہنماء بھی شامل ہوں گے جبکہ خصوصی جہاز میں 140کے قریب ن لیگی رہنماء اور25صحافی بھی آئیں گے ۔

خیال رہے کہ نواز شریف کل 4 سال بعد اپنے وطن کی سر زمین پر اتریں گے۔نواز شریف مینارِ پاکستان پر جلسے سے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...