Home کھیل ورلڈکپ،بنگلادیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف

ورلڈکپ،بنگلادیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف

Share
Share

کولکتہ: بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 31 ویں میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کی پوری ٹیم 45.1 اوورز میں204 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

بنگلا دیش کو پہلا نقصان صفر پر اٹھانا پڑا جب شاہین نے پہلے ہی اوور میں اوپنر تنزید حسن کو آؤٹ کیا جبکہ بنگال ٹائیگرز کی دوسری وکٹ بھی شاہین نے ہی اڑائی، 6 رنز کے مجموعی سکور پر نجم الحسن کو پویلین کی راہ دکھائی۔

حارث رؤف نے مشفق الرحیم کو پویلین لوٹایا جبکہ لٹن داس اور محمود اللہ نے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا مگر افتخار احمد نے 102 رنز کے مجموعی سکور پر داس کو ڈگ آؤٹ بھیج دیا۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شکیب الحسن 43، توحید ہردوئے 7، مہدی حسن میراز 25، تسکین احمد 6 اور مستفیض الرحمان 3 رنز بناکر پولین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم نے 3،3 ، حارث رؤف نے 2 جبکہ افتخار احمد اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے موقع پر قومی کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، سکواڈ میں آج 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاداب خان، امام الحق اور محمد نواز کی جگہ فخر زمان، سلمان علی آغا اور اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گرین شرٹس کو فائنل فور مرحلے کی دوڑ میں رہنے کیلئے بنگال ٹائیگرز کو ہرانا ضروری ہے، پاکستان کے پاس سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کا آج آخری موقع ہے۔

ورلڈ کپ 2023ء میں شاہینوں نے 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 2 میں جیت حاصل کی جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم نے بھی 6 میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے، گرین شرٹس 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 7 ویں نمبر پر ہیں جبکہ بنگال ٹائیگرز 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 9 ویں نمبر پر ہیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...