Home کھیل ورلڈکپ ، بنگلا دیش کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی

ورلڈکپ ، بنگلا دیش کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی

Share
Share

چنئی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں بنگلا دیش کی نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھی وکٹ گر گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھارت کے شہر چنئی میں کھیلا جا رہا ہے، کیوی کپتان کین ولیمسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اس میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کر رہے ہیں جبکہ کیوی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے ول ینگ کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ وارم اپ گیمز سے ٹیم کی اچھی تیاری ہوئی ہے، پِچ دیکھنے میں اچھی ہے دوسری اننگ میں اوس پڑ سکتی ہے۔

اس موقع پر بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ترجیح دیتے، ٹورنامنٹ میں آپ کچھ میچ جیتتے ہیں اور کچھ ہارتے ہیں، اس میچ میں ہم 280 رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، مہدی حسن کی جگہ محمود اللہ کو ٹیم میں شامل گیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

سہ ملکی سیریز ، نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

لاہور :سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف...

ٹرائی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی

لاہور: سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان...

نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ...