Home کھیل ورلڈ کپ، انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ، انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری

Share
Share

بنگلورو: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 25 ویں میچ میں انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔انگلش ٹیم نے آٹھ اوورز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 53رنزبنالئے ہیں ۔

بنگلورو کے ایم چنا سوامی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کررہے جبکہ آئی لینڈرز کی کمان کوشال مینڈس کے ہاتھوں میں ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے، پچ میں نمی ہے، یہ بیٹنگ کے لیے سازگار رہے گی، آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔

آج کے میچ کیلئے انگلش ٹیم میں آل راوٴنڈر معین علی، کرس ووکس اور لیام لیونگسٹون کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ہیری بروک، ریسی ٹاپلے اور گس اٹکنسن کی سکواڈ سے چھٹی ہوئی ہے۔

اس موقع پر سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بیٹنگ کو ہی ترجیح دیتے تاہم انگلینڈ کو کم ٹوٹل پر آوٴٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

دونوں ٹیمیں اس ورلڈ کپ میں اب تک چار چار میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں نے ایک ایک میچ ہی جیتا ہے، پوائنٹس ٹیبل پر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر سری لنکا ساتویں اور انگلینڈ آٹھویں نمبر پر ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...