Home کھیل ورلڈکپ ،پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کیے جاتے تو ٹیم کو واپس بلالیاجائے، احسان مانی

ورلڈکپ ،پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کیے جاتے تو ٹیم کو واپس بلالیاجائے، احسان مانی

Share
Share

لاہور:انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر اور سابق پی سی بی چیئرمیں احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ لیڈرشپ دکھائے اگر پاکستانی تماشائیوں اور صحافیوں کو بھارت کے ویزے جاری نہیں کیے جاتے تو بھارت کے میچ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کو واپس بلایا جائے۔

اپنے ایک انٹر ویو میں احسان مانی نے کہا کہ ان حالات میں جہاں پاکستانی تماشائیوں اور صحافیوں کے لیے نو گو ایریا بنا ہوا ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بھارت میں ورلڈ کپ میں کھیلنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی پیر کو اس بارے میں فیصلہ کرے اور بھارتی سازش کا بھانڈا پھوڑا جائے۔ کرکٹ میں سیاست کو منسلک کرنا درست نہیں ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ بھارت یہ حالات پیدا کرکے آئی سی سی کے معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ دنیا میں کوئی ٹورنامنٹ تماشائیوں اور صحافیوں کے بغیر نہیں ہوسکتا ہے۔ موجودہ حالات میں اگر پاکستان اپنی ٹیم کو بھارت سے واپس بلاتا ہے تو پی سی بی کو مالی نقصان نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں جب پی سی بی چیئرمین تھا تو میں نے تین بار آئی سی سی میٹنگ میں یہی نکتہ اٹھایا تھا کہ پاکستانی تماشائیوں اور صحافیوں کے لئے کیا پالیسی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے تینوں بار اس وقت بھارتی بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پاکستانیوں کے ویزے پر کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ لیکن اب جبکہ ٹورنامنٹ شروع ہوچکا ہے پاکستانیوں کو بھارت میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...