Home کھیل ورلڈکپ ، پہلے سیمی فائنل میں بھارت کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈکپ ، پہلے سیمی فائنل میں بھارت کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Share
Share

ممبئی: بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوز ی لینڈ کے لئے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میچ بھارتی شہر ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں کیویز کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں جبکہ سورماوٴں کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے۔

باوٴلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں عمدہ کارکردگی کے باعث میگا ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم سیمی فائنل جیتنے کیلئے بھی پر امید ہے تو دوسری جانب کیویز بھی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ سمیت بڑی ٹیموں کو شکست دے کر بھارت کا بھر پور مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل پانچ مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جمعرات کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیمی فائنل والے دن کولکتہ طوفان اور بارش کی زد میں ہوگا جس کی وجہ سے میچ متاثر ہو سکتا ہے۔

اگر بارش کے باعث میچ ریزرو ڈے پر بھی ممکن نہ ہوسکا تو جنوبی افریقہ کی ٹیم لیگ مرحلے میں آسٹریلیا سے بہتر رن ریٹ ہونے کی بدولت پہلی بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لے گی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...