Home کھیل ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کے323 رنز کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کے323 رنز کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی بیٹنگ جاری

Share
Share

حیدرآباد دکن: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ کے323 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی بیٹنگ جاری ہے جس کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گرگئی۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 67 رنز پر گری، اوپنر کانووے 40 گیندوں پر 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، بلیک کیپس کی دوسری وکٹ 144 رنز پر گری، کیوی بلے باز ول ینگ 80 گیندوں پر 70 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا 51 رنز اور ڈیرل مچل 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، گیلین فلپس 4، مارک چیپ مین5 رنز جبکہ کپتان ٹام لیتھم 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیدر لینڈز کی جانب سے آریان دت، پاؤل وان میکرین، رویلوف نے 2،2 جبکہ باس ڈی لے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

فیفا ورلڈ کپ: ترکیہ نے آخری لمحات میں امریکہ کو 2-3 سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی

گروپ ڈی میں ترکیہ کی سنسنی خیز کامیابی لاس اینجلس: فیفا ورلڈ...

جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم کا پاکستان کا دورہ، 27 جولائی سے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچے گی پاکستان ہاکی کے...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...