Home کھیل ورلڈ کپ،پاک بھارت ٹاکرا، روایتی حریف آج آمنے سامنے ہوں گی

ورلڈ کپ،پاک بھارت ٹاکرا، روایتی حریف آج آمنے سامنے ہوں گی

Share
Share

احمد آباد: کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے مقابلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میگا ایونٹ میں میچ سے قبل تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بالی ووڈ سٹارز سمیت بھارتی گلوکار بھی پرفارم کریں گے

کرکٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا بھارت کے سب سے بڑے کرکٹ گراوٴنڈ میں سجے گا، روایتی حریف پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے گراوٴنڈ میں اتریں گے۔

قومی ٹیم نریندرا مودی سٹیڈیم میں سبز ہلالی پرچم لہرانے کیلئے پرامید ہے جبکہ اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کیلئے شائقین کی بھی بڑی تعداد گراوٴنڈ میں موجود ہو گی، بڑے میچ سے قبل شاہینوں نے بھرپور تیاری کر لی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میگا ایونٹ میں میچ سے قبل تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بالی ووڈ سٹارز سمیت بھارتی گلوکار بھی پرفارم کریں گے، بھارت کیخلاف بڑے مقابلے میں سری لنکا کے خلاف کھیلنے والی پلئینگ الیون ہی میدان میں اترے گی، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیم میٹنگ میں شرکا نے اتفاق کیا ہے کہ وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھنا چاہیے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ کیلئے پرجوش اور پر اعتماد ہیں، ہم پر کوئی دباوٴ نہیں، ٹاس اہم ہوگا، جانتے ہیں سٹیڈیم میں بھارت کو سپورٹ ملے گی، کوشش ہو گی کم سے کم غلطیاں کریں، ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کیلئے ہیں، ہائی سکورننگ میچ ہو رہے ہیں، ورلڈ کپ میں ابھی تک اچھا پرفارم نہیں کر سکا کوشش ہو گی اگلے میچز میں اچھی کارکردگی دکھاوٴں۔

علاوہ ازیں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ دونوں ٹیمیں برابر ہیں کسی کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا، جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہی کامیاب ہو گی، اپنے کراوٴڈ کے سامنے کھیلنے کا کوئی دباوٴ نہیں، نفسیاتی برتری جیسی باتوں پر یقین نہیں رکھتا، ہمارا سارا فوکس میچ پر ہے، ہمارے باوٴلرز اور بیٹرز اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندرا مودی سٹیڈیم احمد ا?باد کی پچ پر بیٹرز حاوی ہوں گے، ابتدا میں فاسٹ باوٴلرز اور مڈل اوورز میں سپنرز کو مدد ملے گی، بیٹرز کو چوکے چھکے لگانے کا موقع ملے گا، احمد آباد میں ا?ج ہلکی بارش کی پیشگوئی بھی کردی گئی۔

پاک بھارت میچ کا جادو سابق کرکٹرز پر بھی سر چڑھ کر بولنے لگا، دنیا بھر کے سابق پلیئرز کو پاک بھارت میچ کا بے چینی سے انتظار ہے، وسیم اکرم نے اہم ٹاکرے کو ایشز سے بڑا میچ قرار دے دیا جبکہ سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے دوران دنیا تھم جاتی ہے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...