Home کھیل ورلڈکپ ، پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری

ورلڈکپ ، پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری

Share
Share

احمد آباد :بھارت میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈکپ کے 12ویں میچ میں پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ رات میں اوس کے امکانات ہیں اس لیے پہلے بالنگ کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے پلئینگ الیون میں ایشان کشن کی جگہ شبمن گِل کی واپسی ہوئی ہے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں تاہم فیلڈنگ میں بہتری کی گنجائش ہے، کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر بھارت ہوم گراوٴنڈ پر شکست دیں۔

آج کے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث روٴف جبکہ بھارتی اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، شیرس ایر، کے ایل راہول، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، شاردل ٹھاک ر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں ۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلہ دیکھنے کیلئے بھارتی تماشائیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچ گئی احمد آباد کی سڑکوں پر شائقین کرکٹ پاکستانی اسٹارز کی ایک جھلک دیکھنے فینز کا ہجوم امڈ آیا۔

پاکستانی ٹیم سمیت آفیشلرز کی سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے۔قومی ٹیم کے کھلاڑی بھارت کو ہوم گراوٴنڈ پر شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...