لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کے مینجر کے طور پر ریحان الحق فرائض سر انجام دیں گے، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ براڈ برن، بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک، مورنے مورکل باؤلنگ کوچ ہوں گے، آفتاب خان فیلڈنگ کوچ، عبدالرحمان اسسٹنٹ کوچ، ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر ہوں گے۔
ڈریکس سائمن سٹرینگتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ کے فرائض سر انجام دیں گے۔
ورلڈ کپ میں احسن افتخار ناگی قومی ٹیم کے میڈیا مینجر ہوں گے، عثمان انوری سکیورٹی مینجر، مقبول بابری سائیکالوجسٹ، طلحہ اعجاز اینالسٹ اور ملنگ علی مساجر کے فرائض سر انجام دینگے۔