Home کھیل ورلڈکپ،جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 312 رنز کا ہدف دے دیا

ورلڈکپ،جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 312 رنز کا ہدف دے دیا

Share
Share

لکھنؤ: بھارت میں منعقدہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دسویں میچ میں ساؤتھ افریقا نے آسٹریلیا کو 312 رنز کا ہدف دے دیا، جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے۔

قبل ازیں دونوں ٹیموں کے درمیان بھارت کے شہر لکھنؤ کے رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک اور کپتان ٹیمبا باووما نے کیا۔

جس کے بعد اوپننگ بیٹسمینوں کے درمیان 108 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اور پھر کپتان ٹیمبا باووما 20 ویں اوور میں گلین میکسویل کی گیند پر 35 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹیمبا باووما نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، کوئٹزی کی جگہ تبریز شمسی کو شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کا اس ورلڈ کپ میں یہ دوسرا میچ ہے، آسٹریلیا کو اپنے پہلے میچ میں میزبان بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ جنوبی افریقا نے اپنا پہلا میچ سری لنکا سے جیتا تھا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...