Home سیاست منی لانڈرنگ کیس،عدالت کا پرویز الہٰی کو پیش کرنے کا حکممنی لانڈرنگ کیس،عدالت کا پرویز الہٰی کو پیش کرنے کا حکم

منی لانڈرنگ کیس،عدالت کا پرویز الہٰی کو پیش کرنے کا حکممنی لانڈرنگ کیس،عدالت کا پرویز الہٰی کو پیش کرنے کا حکم

Share
Share

لاہور: سپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت سپیشل کورٹ سینٹرل میں ہوئی۔

عدالت نے پرویز الہٰی کو 23 اکتوبر کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اور متعلقہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ پرویز الہٰی کی عدالت پیشی کو یقینی بنائیں۔

دوران سماعت مونس الہیٰ کے وکیل نے مونس الہیٰ کی جانب سے وکالت نامہ پیش کیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر مونس الہٰی کو بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ فوجداری کارروائی میں ملزم کی ذاتی حیثیت میں پیشی ضروری ہے، مونس الہٰی کے وکلاء آئندہ سماعت پر ان کو عدالت پیش کریں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...