Home Uncategorized جسم پر سب سے زیادہ چمچے چپکانے کا عالمی ریکارڈ

جسم پر سب سے زیادہ چمچے چپکانے کا عالمی ریکارڈ

Share
Share

تہران: ایک ایرانی شخص نے اپنے جسم پر 88 چمچوں کو توازن کے ساتھ جما کر اپنا ہی گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا۔

51 سالہ ابو الفضل صابر مختاری نے اپنی اس کوشش میں 2021 میں خود کا بنایا گیا 85 چمچوں کا ریکارڈ توڑا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عرصے تک اپنی جِلد پر مختلف اشیاء جمانے کے بعد سب سے زیادہ چمچے توازن کے ساتھ جمانے کا ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا۔

جنوری 2022 میں پہلی بار ریکارڈ نام کرنے بعد ان کا کہنا تھا کہ ان کو اپنی اس صلاحیت کا علم بچپن میں حادثاتی طور پر ہوا۔ لیکن متعدد بردوں کی مشقوں کے بعد وہ اپنی صلاحیت میں پکے ہوئے۔

انہوں نے ادارے کو بتایا کہ وہ پلاسٹک، گلاس، پھل، پتھر، لکڑی کسی بھی شے کو جِلد سے چپکا سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...