Home سیاست کل کا دن در اصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

کل کا دن در اصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

Share
Share

لاہور: پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در اصل 9 مئی ٹو تھا، کل نشانہ جمہوری ادارے تھے اور مقصد شنگھائی کانفرنس ملتوی کروانا اور عدلیہ پر قبضہ کرنا تھا۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کہا کہ زخمی کا نسٹیبل عبدالحمید پمز میں دم توڑ کر شہید ہو گئے، اس کا ذمہ دار نو مئی کا مجرم ہے، جو ایک بے شرم نارسسٹ اور فاشسٹ شخص ہے۔

‘ میں نہیں تو کچھ بھی نہیں , میں نہیں تو پاکستان پر ایٹم بم گرا دو، “میں نہیں تو ملک کو آگ لگادو، مار دو سب کچھ جلادو’ کی قابل مذمت سوچ پاکستانی کی سوچ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا سے گنڈا پور کو اسلحہ دے کر آنسو گیس کے شیل ، شیشے والی غلیلیں دے کر لاشیں گرانے ، خون خرابہ کرنے، گولیاں چلانے اسلام آباد پر چڑھائی کروانے عمران خان نےبھجوایا، پولیس، رینجرز پر حملے کرائے سر اور آنکھیں پھوڑی گئیں، کل کا دن در اصل 9 مئی ٹو تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 9 مئی کو نشانہ قومی سلامتی کے ادارے تھے اور مقصد ادارے کی سربراہی پر قبضہ کروانا تھا، کل نشانہ جمہوری ادارے تھے اور مقصد شنگھائی کانفرنس ملتوی کروانا اور عدلیہ پر قبضہ کرنا تھا۔

سینیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ دونوں سازشوں کا خالق ایک ہی فرد ہے کیونکہ فتنے کو معلوم ہوچکا ہے کہ خارجہ تعلقات درست راہ پر آگئے ہیں، معیشت پھر پٹڑی پر واپس آگئی ہے اور اس کی فتنہ سیاست ختم ہو چکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو جو ملک کے خلاف اِس ملک دشمن سازش کا حصہ بن رہے ہیں وہ سب پاکستان کے اور قوم کے مجرم ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...