Home Uncategorized امریکی فضائیہ کی نوجوان خاتون کیڈٹ اپنی اکیڈمی میں پُراسرار طور پر ہلاک

امریکی فضائیہ کی نوجوان خاتون کیڈٹ اپنی اکیڈمی میں پُراسرار طور پر ہلاک

Share
Share

واشنگٹن: امریکی ایئرفورس کی کیڈٹ ایوری کونسی کو اُن کے کمرے سے نیم مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق پُراسرار حالت میں نیم مردہ پائی گئی کیڈٹ ایوری کونسی یونائیٹڈ اسٹیٹس ایئرفورس اکیڈمی میں فرسٹ ایئر کی طالبہ اور زیر تربیت کیڈٹ تھیں۔ ان کا تعلق ٹیکساس سے تھا۔

تاحال واقعے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ اکیڈمی انتظامیہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

19 سالہ ایوری کونسی ایک ذہین طالبہ اور شاندار کھلاڑی تھیں۔ 100 میٹر ریس 12.12 سیکنڈ میں مکمل کرکے ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔

حال ہی میں گریجویٹ کی تکمیل کے بعد ایوری کونسی نے امریکی فضائیہ کی اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ خواتین کی ٹریک اور فیلڈ ٹیم کا حصہ بھی رہیں۔

ایوری کونسی کی خواہش تھی کہ وہ پائلٹ فزیکل تھراپسٹ بن کر ایئرفورس میں خدمات انجام دینا چاہتی تھیں۔

امریکی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں ایک ذہین اور روشن مستقبل رکھنے والی کیڈٹ کی المناک موت پر دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...