Home highlight اپنی چھت، اپنا گھر: پنجاب میں عوامی ریلیف کا خواب حقیقت کے قریب

اپنی چھت، اپنا گھر: پنجاب میں عوامی ریلیف کا خواب حقیقت کے قریب

Share
Share

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن “اپنی چھت، اپنا گھر” کے تحت عوام کو گھر فراہم کرنے کا مشن تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہے۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کے مطابق اب تک 97 ارب 3 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مستحق خاندانوں میں تقسیم کی جا چکی ہے، جبکہ 17 ہزار 124 گھر مکمل کیے جا چکے ہیں۔

بلال یاسین کا کہنا تھا کہ قرضہ جات کی واپسی کا عمل بھی تسلی بخش ہے اور اب تک 1 ارب 97 کروڑ روپے واپس وصول کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ ہدف کے مطابق نومبر تک ایک لاکھ خاندانوں کے لیے گھروں کی تعمیر مکمل کر لی جائے گی۔

وزیر ہاؤسنگ نے اجلاس میں ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ولید اقبال سے بریفنگ لی اور زیرِ تعمیر 74 ہزار 281 گھروں کی جلد تکمیل کی ہدایت جاری کی۔

بلال یاسین نے بتایا کہ “اپنی چھت، اپنا گھر” پورٹل پر اب تک 16 لاکھ 17 ہزار 156 افراد نے رجسٹریشن کروا لی ہے، جو کہ عوام کی اعتماد کا مظہر ہے۔ اس وقت تک 8 لاکھ 34 ہزار 161 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن کی سکریننگ کا عمل جاری ہے۔

وزیر ہاؤسنگ نے اس موقع پر کہا کہ عوامی خدمت کے اس سفر میں جو عناصر رکاوٹ بننے کی کوشش کر رہے تھے، ان کی حقیقت عوام پر واضح ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سستی روٹی اور گھر کی فراہمی جیسے خواب اب حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں اور پنجاب حکومت عوامی فلاح میں عملی اقدامات کر رہی ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...

ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین اور سیلیوٹ

تہران :ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے...

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں...