Home highlight اپنی چھت، اپنا گھر: پنجاب میں عوامی ریلیف کا خواب حقیقت کے قریب

اپنی چھت، اپنا گھر: پنجاب میں عوامی ریلیف کا خواب حقیقت کے قریب

Share
Share

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن "اپنی چھت، اپنا گھر” کے تحت عوام کو گھر فراہم کرنے کا مشن تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہے۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کے مطابق اب تک 97 ارب 3 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مستحق خاندانوں میں تقسیم کی جا چکی ہے، جبکہ 17 ہزار 124 گھر مکمل کیے جا چکے ہیں۔

بلال یاسین کا کہنا تھا کہ قرضہ جات کی واپسی کا عمل بھی تسلی بخش ہے اور اب تک 1 ارب 97 کروڑ روپے واپس وصول کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ ہدف کے مطابق نومبر تک ایک لاکھ خاندانوں کے لیے گھروں کی تعمیر مکمل کر لی جائے گی۔

وزیر ہاؤسنگ نے اجلاس میں ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ولید اقبال سے بریفنگ لی اور زیرِ تعمیر 74 ہزار 281 گھروں کی جلد تکمیل کی ہدایت جاری کی۔

بلال یاسین نے بتایا کہ "اپنی چھت، اپنا گھر” پورٹل پر اب تک 16 لاکھ 17 ہزار 156 افراد نے رجسٹریشن کروا لی ہے، جو کہ عوام کی اعتماد کا مظہر ہے۔ اس وقت تک 8 لاکھ 34 ہزار 161 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن کی سکریننگ کا عمل جاری ہے۔

وزیر ہاؤسنگ نے اس موقع پر کہا کہ عوامی خدمت کے اس سفر میں جو عناصر رکاوٹ بننے کی کوشش کر رہے تھے، ان کی حقیقت عوام پر واضح ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سستی روٹی اور گھر کی فراہمی جیسے خواب اب حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں اور پنجاب حکومت عوامی فلاح میں عملی اقدامات کر رہی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...