Home sticky post 2 یوٹیوب کی جانب سے اپنے صارفین کے لئے ایک اور نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان

یوٹیوب کی جانب سے اپنے صارفین کے لئے ایک اور نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان

Share
Share

کیلیفورنیا: ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوٹیوب نے اپنے صارفین کو ڈبل سپیڈ میں ویڈیو دیکھنے کی سہولت فراہم کر دی۔

یوٹیوب کا نئی سہولت فراہم کرنے کا مقصد اپنے صارفین کو سست رفتار ویڈیو کو تیزی کے ساتھ دکھانا ہے۔

اب نئے فیچر کے بعد صارفین ویڈیو کو اور بھی زیادہ رفتار یعنی چار گنا رفتار سے دیکھ سکیں گے، صارفین فیچر کو فائن ٹیون کرتے ہوئے ویڈیو کو 3.15 گنا رفتار سے بھی دیکھ سکیں گے۔

ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم پر دیگر نئے فیچرز میں ایک آپشن بھی شامل ہوگا جس کے استعمال سے ویڈیو کو آسانی کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے گا، ’’جمپ آ ہیڈ‘‘ نامی بٹن دبا کر صارفین ویڈیو کو تیزی سے آگے بڑھا سکیں گے۔

Share
Related Articles

حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا...

ملک میں جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی،اویس لغاری

اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے میڈیا رپورٹس کو مسترد...

زمین سے ہزاروں نوری سال دور عجیب و غریب ساخت کا حیرت انگیز ستارہ

زمین سے تقریباً 6,500 نوری سال کے فاصلے پر ایک عجیب و...

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا،سیاسی و عسکری شخصیات کی شرکت

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز...