Home Uncategorized یوٹیوب کا مختلف زبانوں میں ویڈیو ڈب کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچر متعارف کرانے کااعلان

یوٹیوب کا مختلف زبانوں میں ویڈیو ڈب کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچر متعارف کرانے کااعلان

Share
Share

کیلیفورنیا: ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب صارفین کو مختلف زبانوں میں ویڈیو ڈب کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے۔یوٹیوب کی جانب سے یہ ٹول آزمائش کے لیے سیکڑوں تخلیق کاروں کو پیش کیا گیا ہے۔

ایک تقریب میں کمپنی کی جانب سے ’وِڈکون‘ میں اعلان کیا گیا کہ پلیٹ فارم گوگل کے ایریا 120 اِنکیوبیٹر کی مصنوعی ذہانت کی ڈبنگ سروس ’الاوٴڈ‘ کو ساتھ ملانے جا رہا ہے۔

الاوٴڈ کی ویب سائٹ کے مطابق یہ آلہ ویڈیو کو پہلے ٹرانسکرائب کرتا ہے اور صارف کو ٹرانسکرپشن پیش کرتا ہے تاکہ اس کو دیکھا اور اس میں ترمیم کی جاسکے۔ بعد میں اس ٹرانسکرپشن کا مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوتا ہے اور ڈبنگ ہو جاتی ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے یہ ٹول آزمائش کے لیے سیکڑوں تخلیق کاروں کو پیش کیا گیا ہے۔ فی الحال یہ فیچر صرف انگریزی، اسپینش اور پرتگالی زبان میں موجود ہے۔ جبکہ دیگر زبانیں جلد متعارف کرا دی جائیں گی۔

محدود زبانوں کے باوجود الاوٴڈ تخلیق کاروں کی بڑھتی تعداد کو اپنی ویڈیوز دیگر زبانوں میں ترجمہ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...