Home Uncategorized یمنیٰ زیدی نے زندگی کے ہمسفر میں پائی جانے والی خوبیاں بتا دیں

یمنیٰ زیدی نے زندگی کے ہمسفر میں پائی جانے والی خوبیاں بتا دیں

Share
Share

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے زندگی کے ہمسفر میں پائی جانے والی خوبیاں بتا دیں تاہم اداکارہ کاکہناہے کہ فی الحال مجھے کوئی پسند نہیں اور نہ ابھی شادی کا کوئی ارادہ ہے۔

بے شمار پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور شوہر میں پائی جانے والی خصوصیات سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

شوہر میں پائی جانے والی خوبیوں پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسا ہمسفر ہونا چاہیے جو ایک اچھا انسان ہو، دل کا بہت اچھا ہو، تیز اور ذہین ہونا چاہیے، صورت سے زیادہ سیرت کا اچھا ہونا چاہیے۔

یمنیٰ نے انکشاف کیا کہ فی الحال مجھے کوئی پسند نہیں اور نہ ابھی شادی کا کوئی ارادہ ہے۔

میزبان نے اداکارہ سے ان کے پسندیدہ ہیرو سے متعلق سوال کیا جس پر یمنیٰ زیدی نے کہا کہ “مجھے ٹام کروز پسند ہیں لیکن میں انہیں ہیرو کے طور پر ہی پسند کرتی ہوں، تاہم میں چاہتی ہوں کہ میرے شوہر مجھ سے کم اچھے نظر آئیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...