Home sticky post یونان کشتی حادثہ، شہباز شریف، اسحاق ڈار، محسن نقوی عدالت طلب

یونان کشتی حادثہ، شہباز شریف، اسحاق ڈار، محسن نقوی عدالت طلب

Share
Share

سکھر:سکھر کی سیشن کورٹ نے یونان کشتی حادثے میں جواب دہی کے لیے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کو طلب کرلیا۔

یونان کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر مقامی وکیل محمد علی شاہ نے وزیر اعظم، وزیر خارجہ، ایڈوزئز پرائم منسٹر کے خلاف کوتاہی برتنے پر مقدمہ درج کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

مقامی وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومتی لاپروائی کے باعث بے روزگار پاکستانی غیرقانونی طریقے سے ملک سے باہر گئے، حکومتی رٹ ختم ہوچکی، 75 پاکستانیوں نے جان کی بازی ہاری، ذمہ داری ملزمان پر عائد ہوتی ہے، لاپروائی برتنے پر حکومتی ذمے کے خلاف روہڑی تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج ٹو نے وزیر اعظم شہباز شریف، فارن منسٹر سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی کی 15 جنوری کو طلبی کیلئے نوٹس جاری کردیا ساتھ ہی ایس ایس پی سکھر کو بھی طلب کرلیا۔

عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کرکے وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کو طلب کیا ہے۔

Share
Related Articles

اعتزاز احسن نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کی سزا کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد:سینئر قانون دان اور سابق وفاقی وزیر اعتزاز احسن نے فوجی...

پارلیمنٹ سے باہر فیصلے کرنے ہیں تو اسمبلی کو فارغ کیا جائے،محمود اچکزئی

اسلام آباد:تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے...

بھائی ڈیڑھ سال سے جیل میں ہے، بیک ڈور ڈیل کرنا ہوتی تو کرچکے ہوتے،علیمہ خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ...

مذاکرات ڈیل کے لئے نہیں ملک و عوام کیلئے کر رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے...