Home sticky post 5 محکمہ زکوٰۃ و عشر جانب سے جرمانے کے باعث قید اسیران کیلئے سکیم متعارف

محکمہ زکوٰۃ و عشر جانب سے جرمانے کے باعث قید اسیران کیلئے سکیم متعارف

Share
Share

لاہور: جرمانے کی وجہ سے جیل میں قید اسیران کی سنی گئی، اب زکوٰۃ فنڈز سے قیدیوں کا جرمانہ ادا کر کے ان کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔

زکوٰۃ و عشر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے نئی سکیم متعارف کروا دی گئی، ابتدائی طور پر سکیم 10 ڈویژنز میں شروع کی گئی۔

زکوٰۃ اور عشر پنجاب کی جانب سے مراسلہ آئی جی جیل خانہ جات کو بھجوا دیا گیا، جس کے مطابق گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، فیصل آباد اور سرگودھا میں یہ سکیم متعارف کروائی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق لاہور، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں بھی یہ سکیم شروع کی گئی ہے، قیدیوں کی رہائی کے لئے 50 ملین جاری کر دیئے گئے ہیں، ہر ضلع کو 5 ملین جاری کئے گئے۔

متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ اور عشر کمیٹی کے ممبر کی مشاورت سے پیسے استعمال کئے جائیں گے، محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب کی جانب سے رہائی کا طریقہ کار بھی جاری کر دیا گیا۔

Share
Related Articles

امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو دفاعی ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو پریسیژن۔گائیڈڈ ویپن سسٹمز فروخت کرنے...

پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد، محکمہ ماحولیات...

سعودی عرب کی حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14ممالک پر عارضی ویزا پابندی

ریاض:سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر...

تاریخ میں پہلی بار یورپی سول ایوی ایشن ٹیم آئندہ ہفتے پاکستان آئے گی

اسلام آباد:سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یورپی...