Home سیاست زرتاج گل نو مئی واقعات پر معافی مانگتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

زرتاج گل نو مئی واقعات پر معافی مانگتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

Share
Share

پشاور:تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل 9 مئی واقعات پر معافی مانگتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

زرتاج گل کے وکلاء نے راہداری ضمانت کےلیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، جسے آج ہی سماعت کےلیے مقرر کرانے کی کوشش جاری ہے۔

زرتاج گل عدالت عالیہ پشاور میں موجود ہیں جبکہ ہائیکورٹ کے گیٹ پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

پشاور ہائی کورٹ راہداری میں میڈیا سے گفتگو میں زر تاج گل نے کہا کہ پتہ نہیں الیکشن لڑ رہی ہوں یا کوئی جنگ، میرے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آئین و قانون پر اعتماد رکھتی ہوں، پولیس فورس باہر مجھے گرفتار کرنے کھڑی ہے، ضمانت دی جائے اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔

زرتاج گل نے مزید کہا کہ کسی بھی عدالت جا سکتی ہوں، پورا ملک ہمارا ہے، جب تک ضمانت نہیں ملتی یہاں سے نہیں جاؤں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرا گھر توڑا دیا گیا، جب میں نہیں گھبرائی تو ووٹرز بھی نہ گھبرائیں، 9 مئی واقعات کی معافی مانگتی ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں الیکشن کمیشن کا عملہ یرغمال بنایا گیا تھا، اپنے علاقے میں جتنا کام میں نے کیا کسی اور نے نہیں کیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...