Home #ٹرینڈ غزہ میں صیہونی جارحیت نہ تھم سکی،مزید 80فلسطینی شہید،شہداء میں خوراک کے منتظر 34فلسطینی بھی شامل

غزہ میں صیہونی جارحیت نہ تھم سکی،مزید 80فلسطینی شہید،شہداء میں خوراک کے منتظر 34فلسطینی بھی شامل

Share
Share

غزہ : اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر حملوں کا سلسلہ جزوی جنگ بندی کے اعلان کے باوجود نہ رک سکا۔ تازہ فضائی اور زمینی کارروائیوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں وہ 34 افراد بھی شامل ہیں جو خوراک کی تلاش میں قطار میں کھڑے تھے۔
مقامی صحت حکام کے مطابق شہداء کی مجموعی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر چکی ہےجن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ جاری حملوں اور ناکہ بندی کے باعث غزہ میں انسانی بحران نئی شدت اختیار کر گیا ہے۔ خوراک، پانی اور طبی امداد کی شدید قلت کے باعث بھوک و افلاس نے ڈیرے جما لیے ہیں۔
غذائی قلت کی وجہ سے پانچ معصوم بچوں سمیت مزید 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے باعث زخمیوں کا علاج ناممکن ہوتا جا رہا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں بھی تعطل کا شکار ہیں۔
ادھر مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ معروف فلسطینی سماجی کارکن اور استاد عودے محمد صیہونی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہو گئے

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...