Home Uncategorized غزہ پر صہیونی بربریت جاری ،حملوں میں مزید 55 فلسطینی شہید

غزہ پر صہیونی بربریت جاری ،حملوں میں مزید 55 فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ :غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 55 فلسطینی شہید اور 192 زخمی ہو گئے۔

اقوامِ متحدہ کے بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 50 سے زائد بچے شہید ہوئے ہیں۔

یونیسیف نے کہا کہ شمالی غزہ میں جبالیہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ادھر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں پولیو مرکز پر اسٹن گرینیڈ سے حملہ کیا، جس میں 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی حملوں میں 43314 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 19 ہو چکی ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...