Home Uncategorized صہیونی فورسز کے رفاہ میں پناہ گاہ پر حملہ، مزید 33 فلسطینی شہید

صہیونی فورسز کے رفاہ میں پناہ گاہ پر حملہ، مزید 33 فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ: اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، حملوں میں صحافیوں سمیت مزید 33 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رفاہ میں صیہونی فورسز کی جانب سے بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ پر بم برسائے جا رہے ہیں، اسرائیلی حملوں میں 33 سے زائد افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، فلسطینی پناہ گاہ پر 3 دفعہ بم برسائے گئے، حملے کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں بھی بمباری سے مزید 4 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، مجموعی طور پر اب تک اسرائیلی حملوں میں 16 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 43 ہزار سے زائد رخمی ہو چکے ہیں۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے ویڈیو بیان میں حماس کو دھمکی دے دی۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں ہر جگہ موجود ہے، حماس کے سرکردہ رہنما یحییٰ سنوار کی رہائش گاہ تک پہنچ گئی، یحییٰ سنوار کو جلد ڈھونڈ لیں گے۔

قبل ازیں اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ جب تک میں وزیراعظم ہوں فلسطینی اتھارٹی کبھی غزہ کی قیادت نہیں کر سکے گی، حماس کا خاتمہ ہمارا بنیادی مقصد ہے، حماس کا خاتمہ اور غزہ سے دہشتگردی کو مٹا کر دم لیں گے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے جرائم عروج کو پہنچ چکے ہیں۔

کمشنر انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا کہ جنوبی غزہ میں کٹے پھٹے فلسطینیوں کو جمع کر کے بم برسائے جا رہے ہیں، امن کا واحد راستہ اسرائیل کے قبضے کے خاتمے میں ہے۔

وولکر ترک نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کے جرائم کو چھپانا چاہتا ہے، اسی لئے دورے کی اجازت نہیں دے رہا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...