Home سیاست سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو پھانسی ریفرنس کی سماعت جاری

سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو پھانسی ریفرنس کی سماعت جاری

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹو پھانسی ریفرنس کی سماعت شروع ہو گئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ اس حوالے سے عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی جا رہی ہے۔

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹوپھانسی کیس میں صدارتی ریفرنس پر 11 سال کے بعد سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے لارجر بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔ قبل ازیں ذوالفقار بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس پر آخری سماعت 12 نومبر 2012ء کو ہوئی تھی۔

سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل اور فاروق ایچ نائیک روسٹرم پر آ گئے۔ اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور اٹارنی جنرل منصورعثمان عدالت میں موجود ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے نانا کے ریفرنس پر فریق بننے اور کارروائی براہِ راست نشر کرنے کے لیے متفرق درخواستیں بھی دائر کی تھیں۔

بلاول بھٹو کی درخواست کے حوالے سے سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کیس کی براہِ راست نشریات کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ سماعت سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے علاوہ یوٹیوب چینل پر بھی براہِ راست نشر کی جائے گی۔

یاد رہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے کیس کے فریقین کو سماعت کے حوالے سے نوٹس جاری کررکھا تھا جب کہ سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر دکھائی جائے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...