Home نیوز پاکستان بائیڈن کی پاکستان کیلئے مالی امداد دوگنا کرنے کی تجویز

بائیڈن کی پاکستان کیلئے مالی امداد دوگنا کرنے کی تجویز

Share
Share

بائیڈن کی پاکستان کیلئے مالی امداد دوگنا کرنے کی تجویز، بجٹ تجویز کے مطابق یہ امداد پاکستان کی تباہ کن سیلاب سے بحالی میں معاونت، توانائی کی فراہمی کو متنوع بنائیگی۔ بھاتی ویب سائٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کیلئے مالی سال 2024 کے لیے معاشی امدادی فنڈ کو دوگنا کر کے 82 ملین ڈالر کرنے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ تباہ کن سیلاب سے اس کی بحالی، توانائی کی فراہمی میں تنوع اور ہنگامی تیاری کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے امدادی سرگرمیوں میں مدد مل سکے۔ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے امداد نجی شعبے کی اقتصادی ترقی کو وسعت دے گی؛ جمہوری اداروں کو مضبوط کرے گی؛ صنفی مساوات کو آگے بڑھائے گی اور خواتین کو بااختیار بنائے گی۔ محکمہ خارجہ کی بجٹ تجویز کا کہنا ہے کہ اکنامک سپورٹ فنڈ کے زمرے کے تحت اکتوبر میں شروع ہونے والے مالی سال 2024 کے لیے پاکستان کو 82 ملین ڈالر دئیے جائیں۔ 2022 میں یہ امداد 39 ملین ڈالر تھی۔ پاکستان کو بین الاقوامی منشیات اور قانون نافذ کرنے والے زمرے کے تحت 17 ملین ڈالر اور بین الاقوامی فوجی تعلیم اور تربیت کے زمرے کے تحت مزید 3.5 ملین ڈالر ملنے کی بھی تجویز ہے۔ انتظامیہ نے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی جانب سے عالمی صحت پروگرام کے زمرے کے تحت پاکستان کو 32 ملین ڈالر کی بھی تجویز دی ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

پنجاب میں بسنت 2027: پتنگ بازی کیلئے سخت قواعد و ضوابط کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے بسنت 2027 کے لیے پتنگ بازی سے متعلق...

سرداری نظام پر عدالت کا بڑا فیصلہ: اختیارات ختم!

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی...