Home سیاست لاہور ہائیکورٹ: آئندہ پی ایس ایل کے پنجاب میں انعقاد کو روکنے کا اشارہ

لاہور ہائیکورٹ: آئندہ پی ایس ایل کے پنجاب میں انعقاد کو روکنے کا اشارہ

Share
Share

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ سال کا شیڈول پیش نہ کرنے کی صورت میں اگلے ایونٹ کے پنجاب میں انعقاد کو روکنے کا اشارہ دے دیا۔ پنجاب میں سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے گرین بیلٹس پر بیریئرز کو ہٹانے کا حکم دے دیا، عدالت عالیہ نے آئندہ سال پی ایس ایل کا پلان بھی طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ عدالت پی سی بی کو دو سال سے کہہ رہی ہے آئندہ سال کا پلان شیئر کرے، اگر ایسے چلتا رہا تو پنجاب میں آئندہ پی ایس ایل نہ کروانے کا حکم جاری کر دیں گے۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ دو سال کے آرڈر دیکھ لیں پی سی بی کورٹ کے حکم کو نہیں مان رہا، سٹیڈیم کے گرد کھلاڑیوں کے لئے ہوٹل تعمیر کرنے کی تجویز کے بعد سے پی سی بی غائب ہے۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے یقین دہانی کرائی کہ عدالت کے حکم پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ عدالت نے کہا کہ ٹریفک کا رول سب سے اہم ہے، ٹریفک کے رش کو کم کرنے کیلئے پلان بنائیں، اصل مسئلہ تجاوزات ہیں، تجاوزات ہٹا دیں تو سڑک کھل جائے گی۔ دوران سماعت سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ سڑکوں پر ٹریفک جام سے آگاہی کے لئے ٹیلی فون نمبر آویزاں کر دیئے ہیں۔ عدالت نے ایل ڈی اے اور سی ٹی او لاہور سے تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ 14 مارچ کو طلب کر لی۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...