Home سیاست کسی سرکاری ادارے کے الیکشن میں تعاون سے انکار پر وزیراعظم ذمہ دار ہونگے:پرویز الٰہی 

کسی سرکاری ادارے کے الیکشن میں تعاون سے انکار پر وزیراعظم ذمہ دار ہونگے:پرویز الٰہی 

Share
Share

سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کوئی سرکاری ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار کرے گا تو ذمہ دار براہ راست وزیر اعظم ہوں گے۔ چودھری پرویز الٰہی سے پارٹی رہنماو¿ں نے ملاقات کی، جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر کوئی ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اگر سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد میں رکاوٹ بنیں گے تو یوسف رضا گیلانی کی طرح گھر جائیں گے۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ لاہور میں 8 مارچ کو زمان پارک میں نگران وزیراعلیٰ نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی خونی تاریخ دہرائی ہے، اس خونریزی کا حساب نگران وزیراعلیٰ کو ہر صورت میں دینا پڑے گا، رانا ثنا اللہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن، سانحہ 25 مئی اور سانحہ زمان پارک میں براہ راست ملوث ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے اور اپنے انجام کو پہنچیں گے، الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد پنجاب میں انشاءاللہ عمران خان کی حکومت دوبارہ قائم ہونے میں اب کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملکی تاریخ میں یہ پی ڈی ایم کی حکومت پہلی حکومت ہے جو الیکشن سے بری طرح خوفزدہ ہے، پی ڈی ایم الیکشن سے فرار کے حیلے بہانے کر کے عملی طور پر اپنی شکست تسلیم کر چکی ہے۔ چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کرنے والوں میں سابق صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ، سیاسی رہنما چودھری نعیم الدین وڑائچ، چودھری وسیم الدین وڑائچ اور چودھری اعجاز احمد وڑائچ شامل تھے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...