Home نیوز پاکستان شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں بم دھماکے سے11 مزدور جاں بحق

شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں بم دھماکے سے11 مزدور جاں بحق

Share
Share

شوال:خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں مزدوروں کو لانے والی گاڑی میں دھماکے سے 11 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا شمالی وزیرستان کی تحصیل کے علاقے گل میر کوٹ کے قریب ایک گاڑی میں ہوا، جس کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق ہوئے جبکہ تین افراد لاپتہ اور دو شدید زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈی ایس پی تھانہ شوال شیر اللہ کے مطابق گاڑی میں ٹوٹل 16 مزدور سوار تھے، زخمیوں اور نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مبیت اللہ، صحاب نور، جنت اللہ، اسد اللہ خان، میر ولی خان، مقبول خان ، شیر زاہد ، سید مانور، محإد ایاز، محمد ولی، گل حسین کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں عمر زاہد ، عمر آیاز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، جن کی نعشوں کو آبائی علاقے منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...