Home Uncategorized واٹس ایپ نے گروپس کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے گروپس کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

Share
Share

پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گروپس ایڈمن کے لیے شاندار فیچر پیش کیا ہے جس کے تحت اب انہیں گروپ میں نئے شرکاء کو  شامل ہونے پر منظوری دینے کی اجازت دی گئی ہے۔
یعنی اب گروپ میں کسی بھی ممبر کو شامل ہونے سے قبل گروپ ایڈمن کی رضامندی درکار ہوگی۔

گروپ ایڈمن کو واٹس ایپ کی جانب سے اختیار دیا گیا ہے کہ وہ چاہے تو نئے ممبر کی درخواست منظور یا مسترد کرسکتا ہے، اس سے قبل ایسا نہیں ہوتا تھا، گروپ کا کوئی بھی رکن کسی کو ریکویسٹ بھیجتا تھا اور وہ اسے منظور کرلیا کرتا تھا اور ایسے گروپ میں شامل ہوجاتا تھا، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔
یہ دلچسپ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی فون کے کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے،  اگر آپ یہ فیچر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنی ایپ اپ ڈیٹ کرلیں، اگر تب بھی فیچر دستیاب نہیں ہوا تو مطلب آپ کو کچھ وقت اور انتظار کرنا پڑے گا۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے جس میں گروپ ایڈمنز جان سکتے ہیں کہ مذکورہ فیچر کو کیسے استعمال کریں گے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...