Home سیاست کوئی ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار نہیں کر سکتا، پرویز الٰہی

کوئی ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار نہیں کر سکتا، پرویز الٰہی

Share
Share

تحریک انصاف کے مرکزی صدرچوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کوئی سرکاری ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار نہیں کرسکتا ‘ اگرکوئی انکار کرے گاتوذمہ دار براہ راست وزیر اعظم ہوں گے۔پرویز الٰہی سے پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے‘شہباز شریف اگر سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد میں رکاوٹ بنیں گے تو یوسف رضا گیلانی کی طرح گھر جائیں گے۔ لاہور میںنگران وزیراعلی نے سانحہ ماڈل ٹائون کی خونی تاریخ دہرائی ہے، اس خونریزی کا حساب نگران وزیراعلی کو ہر صورت میں دینا پڑے گا، رانا ثنا اللہ سانحہ ماڈل ٹائون، سانحہ 25مئی اور سانحہ زمان پارک میں براہ راست ملوث ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے اور اپنے انجام کو پہنچیں گے، الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد پنجاب میں انشا اللہ عمران خان کی حکومت دوبارہ قائم ہونے میں اب کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔پی ڈی ایم الیکشن سے فرار کے حیلے بہانے کر کے عملی طور پر اپنی شکست تسلیم کر چکی ہے

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...