Home نیوز پاکستان بھارتی ہائی کمیشن میں پاکستان کے لیے پہلی خاتون ناظم الامورتعینات

بھارتی ہائی کمیشن میں پاکستان کے لیے پہلی خاتون ناظم الامورتعینات

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں پاکستان کے لیے پہلی خاتون ناظم الامور گیتیکا شریواستو کو تعینات کیا گیا ہے۔امکان ہے کہ سریواستو موجودہ سی ڈی اے ڈاکٹر سریش کمار کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے فوری بعد ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

2019 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تعلقات خراب ہونے کے بعد اسلام آباد یا نئی دہلی میں کوئی کل وقتی ہائی کمشنرتعینات نہیں بلکہ جونیئر سفارت کاروں کو چارج ڈی افیئرز کے طور پر تعینات کیا گیا۔

اسلام آباد میں خدمات سرانجام دینے والے آخری بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ تھے، انہیں 2019 میں اس وقت ملک بدرکیا گیا تھا جب پاکستان نے اس وقت اگست میں بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام پر سفارتی تعلقات کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

گیتیکا سریواستو کا تعلق انڈین فارن سروس کے 2005 کے بیچ سے ہے جہاں ان کی سابقہ ذمہ داریوں میں چین میں پوسٹنگ بھی شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ چینی زبان روانی سے بولتی ہیں۔

بنیادی طور پر اترپردیش سے تعلق رکھنے والی گیتیکا کولکتہ میں ریجنل پاسپورٹ آفیسر اور وزارت خارجہ کے آئی او آر ڈویڑن میں ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

فی الوقت انہیں دہلی کی وزارت خارجہ میں انڈوپیسیفک ڈویڑن کی انچارج جوائنٹ سیکرٹری ہیں۔

وزارت خارجہ کا انڈو پیسیفک ڈویژن آسیان، آئی او آر اے، ایف آئی پی آئی سی اور بحر ہند و بحرالکاہل خطے کے دیگر اداروں کے ساتھ بھارت کی کثیر الجہتی سفارتکاری کے امور دیکھتا ہے۔

سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ زارت خارجہ میں افغانستان، ترکیہ اور ایران کے ڈائریکٹر جنرل سعد وڑائچ جنہیں بھارت میں پاکستان سی ڈی اے نامزد کیا گیا ہے نے حال ہی میں بھارتی ویزے کے لیے درخواست دی ہے۔

سعد وڑائچ کی تعیناتی کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...