Home نیوز پاکستان وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت پشاور ، اٹک ، سوات ، دیربالا ، مالاکنڈ، شبقدر ، ایبٹ آباد،ہری پور اور مردان و گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 184 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...