Home نیوز پاکستان قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ ، پولیس اورلیویزاہلکاروں سمیت10 افرادجاں بحق

قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ ، پولیس اورلیویزاہلکاروں سمیت10 افرادجاں بحق

Share
Share

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اورلیویزاہلکاروں سمیت10افرادجاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق قومی شاہراہ اورشہر میں مسلح افراد رات سے پولیس کیساتھ مقابلہ کر رہے تھے ، فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور پانچ شہری جاں بحق ہوئے۔

ایس ایس پی قلات کاکہنا ہے کہ فائرنگ کیبعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، علاقے کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیرداخلہ نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس و لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور 5 شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکاروں اور شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناوٴنی سازش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد کی قوت سے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

Share
Related Articles

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے...

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر...

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کافیصلہ

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی...

وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس...