Home سیاست کرپشن کے الزام پر برطرف ججز سمیت 11 جوڈیشل افسران عہدوں پر بحال

کرپشن کے الزام پر برطرف ججز سمیت 11 جوڈیشل افسران عہدوں پر بحال

Share
Share

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے کرپشن کے الزام پر برطرف کیے گئے ججز سمیت 11 جوڈیشل افسران عہدوں پر بحال کردیے۔

ملازمت سے برطرف کیے گئے ڈسٹرکٹ سیشن جج، 6 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججز سمیت 11 جوڈیشل افسران کی درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے 11 جوڈیشل افسران کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں عہدوں پر بحال کردیا۔

ریفری جج جسٹس نعیم انور کے روبرو سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کرپشن کے الزام پر 11 جوڈیشل افسران کو 2017 میں عہدوں سے برطرف کیا گیا تھا۔ جوڈیشل افسران کو جن الزامات پر برطرف کیا گیا ان کے کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں۔

 

وکیل نے بتایا کہ گریڈ 18، 19، 20، 21 کے جوڈیشل افسران ہیں، جنہیں صفائی کا موقع فراہم کیے بغیر عہدوں سے برطرف کیا گیا۔ اے سی آر میں کہیں پر ثابت نہیں ہوتا کہ کرپشن کی یا کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے اپیلوں پر مختلف فیصلے صادر کیے۔ جسٹس شکیل احمد نے افسران کو بحال کیا اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے اپیلیں خارج کیں، جس کے بعد ججز کی جانب سے مختلف آرا آنے کے بعد کیس کو ریفری جج کے پاس بھیجا گیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...