Home سیاست پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والے 11 رہنماؤں کو ن لیگ کے ٹکٹ مل گئے

پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والے 11 رہنماؤں کو ن لیگ کے ٹکٹ مل گئے

Share
Share

لاہور: تحریک انصاف سے سیاسی راستے جدا کرکے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے 11 سیاسی رہنماؤں کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ مل گئے۔

فیصل آباد سے راجہ ریاض، جہلم سے فرخ الطاف کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مل گیا، ریاض مزاری راجن پور، سید مبین رحیم یار خان سے ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں، باسط بخاری مظفر گڑھ، سمیع گیلانی بہاولپور سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

عبدالغفار وٹو بہاولنگر، عامر گوپانگ مظفر گڑھ سے ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، احمد حسن دیہڑ اور قاسم نون ملتان سے ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، وجیہہ قمر مخصوص نشستوں پر ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

راجہ ریاض کے مطابق صرف فیصل آباد سے نواب شیر وسیر کا ٹکٹ زیر التواء ہے، باقی ہمارے تمام رہنماؤں کو ٹکٹ مل گئے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...