Home نیوز پاکستان سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن بھی مستعفی ہوگئے

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن بھی مستعفی ہوگئے

Share
Share

اسلام آباد:جسٹس مظاہر علی نقوی کے بعد سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن بھی مستعفی ہوگئے۔

سینئر ترین جج جسٹس اعجازالاحسن نے اپنا استعفیٰ صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا، جسٹس اعجازالاحسن نے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس کیلئے جسٹس اعجازالاحسن کا نام سب سے اوپر تھا اور انہوں نے اکتوبر میں چیف جسٹس بننا تھا۔

جسٹس اعجازالاحسن نے گزشتہ دو روز قبل مظاہر علی نقوی کیخلاف کونسل کارروائی سے اختلاف کیا تھا، جسٹس اعجازالاحسن نے جسٹس مظاہر نقوی پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا، جسٹس اعجازالاحسن نوازشریف کیخلاف پانامہ کیس میں مانیٹرنگ جج بھی رہے تھے۔

جسٹس اعجازالاحسن مستعفی نہ ہوتے تو 26 اکتوبر2024ء کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھانا تھا، جسٹس اعجازالاحسن کے مستعفی ہونے کے بعد جسٹس سید منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس پاکستان مدت میں ایک سال کا اضافہ ہوگیا، جسٹس منصور علی شاہ 26 اکتوبر 2024ء کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

جسٹس سید منصور علی شاہ 27 نومبر 2027ء کو بطور چیف جسٹس عہدے سے ریٹائر ہوں گے، جسٹس سید منصور علی شاہ تین سال اور ایک ماہ چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہیں گے، جسٹس اعجازالاحسن کے مستعفی ہونے کے بعد جسٹس منصور علی شاہ سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر آگئے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی ’مس کنڈکٹ‘ کی شکایات کا سامنا کرنے والے جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...