Home سیاست ‎حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے 11 ارکان اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری مقرر

‎حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے 11 ارکان اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری مقرر

Share
Share

کوئٹہ:بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے 11 ارکان اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔

پارلیمانی سیکرٹریز کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، پارلیمانی سیکرٹریز کو محکموں کے قلمدان سونپ دئیے گئے، پی ایم ایل کے سردار مسعود لونی جنگلات و وائلڈ لائف، برکت علی کو فشریز و کوسٹل ڈویلپمنٹ کا چارج مل گیا۔

پیپلز پارٹی کے اسفند یار کاکڑ اربن ڈویلپمنٹ، محترمہ مینا بلوچ بین الصوبائی کوآرڈی نیشن کی پارلیمانی سیکرٹری ہوں گی، پیپلز پارٹی کے لیاقت لہڑی ایس اینڈ جے اے ڈی، سنجے کمار اقلیتی امور کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہو گئے۔

پیپلز پارٹی کے عبید گورگیج پراسیکیوشن، صمد گورگیج لاء اینڈ پارلیمانی افیئرز کے پارلیمانی سیکرٹری ہونگے، عبدالمجید بادینی ٹرانسپورٹ، اصغر رند توانائی، محمد خان لہڑی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...