Home سیاست ‎پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز، سویلینز کو عسکری ایوارڈز عطا

‎پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز، سویلینز کو عسکری ایوارڈز عطا

Share
Share

راولپنڈی: پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز اور سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں 4 افسروں کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 4 افسروں کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 104 چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کئے گئے، 44 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول سٹاف کی جانب سے ستائشی خطوط سے بھی نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک بحریہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...