Home Uncategorized چین میں پل ٹوٹنے سے 11 افراد ہلاک

چین میں پل ٹوٹنے سے 11 افراد ہلاک

Share
Share

بیجنگ: چین میں پل ٹوٹنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کاکہناہے کہ پل طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث منہدم ہوا۔

چینی میڈیا کے مطابق پل ٹوٹنے کا واقعہ چین کے شمالی صوبے شینشی میں پیش آیا۔ پل ٹوٹنے سے 11 افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہوگئے۔

چینی حکام کے مطابق پورا علاقہ گزشتہ کئی روز سے مسلسل بارشوں کی لپیٹ میں ہے۔ پل طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث منہدم ہوا۔ پل ٹوٹنے سے لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم خراب موسم کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے۔

حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں مواصلات اور بجلی کا نظام معطل ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...